ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل شرالی کے شارداہولے میں نامدھاری مترابلگا نامی اسوسی ایشن کاافتتاح

بھٹکل شرالی کے شارداہولے میں نامدھاری مترابلگا نامی اسوسی ایشن کاافتتاح

Mon, 13 Feb 2017 20:52:20    S.O. News Service

بھٹکل:13/فروری    (ایس او نیوز) شرالی کے شارداہولے میں نامدھاری مترابلگا کا گوا ریاست کے ڈائرکٹر آف پارکس اینڈ گارڈنس اور ڈی سی ایف دامودر اے ٹی نے افتتاح کیا۔ اس کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سماج کی تبدیلی کے لئے نامدھاری سماج کے نوجوانوں کامتحد ہونے کو بہتر علامت قرار دیا ۔ انہوں نے اسوسی ایشن کے ذریعے سماجی خدمات انجام دینے کی نوجوانوں کی صلاح دی۔

مہمان خصوصی کے طورپر بھٹکل سرکاری میڈیکل اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لکشمیش نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتحاد سے ہی سماج ترقی کی راہ پر چلتاہے  ،انہوںنے کہا کہ نامدھاری نوجوان اعلیٰ تعلیم پاکر ملک اور سماج کی ترقی کے لئے کوشاں رہیں۔ بھٹکل تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگا دھر نائک  نے کہا کہ نامدھاری سماج کی طویل تاریخ ہے، اپنی ماضی کی شان و شوکت کے متعلق نوجوانوں کو جانکاری حاصل کرنا ضروری ہے۔ شاردا ہولے نامدھاری ترقی سنگھا کے صدر بی کے نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ شرالی اسپتا ل کے ماہر اطفال ڈاکٹر پرسنا نائک، بھٹکل نامدھاری سماج سنگھا صدر ڈی بی نائک، سرکاری ہائی اسکول گورٹے  کے صدر مدرس راگھویندرنائک، وجئے بینک کے موظف مینجر ایم آر نائک، شرالی نامدھاری مترابلگا کے صدر راجو ایچ نائک وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔


Share: